آئی جی پنجاب کا ترقیاتی منصوبے 30جون تک مکمل کرنے کا حکم

Apr 25, 2025

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی صدارت میں سنٹرل پولیس آفس لاہور میں سالانہ ترقیاتی پروگرام بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ بریفنگ میں بتایا گیاکہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت ایس ڈی پی او آفسز کی تعمیر پر فی کس 5 ملین روپے رکھے گئے ہیں۔آئی جی پنجاب نے اے ڈی پی کے تحت ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کی تکمیل میں بہترین کارکردگی پر ملتان،سرگودھا اور بہاولپور ریجن کو شاباش دیتے ہوئے سپلیمنٹری گرانٹ سے ترقیاتی منصوبوں کو 30 جون تک بہرصورت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔انہوںنے کہا کہ ترقیاتی فنڈز کے مقررہ مدت میں استعمال میں پنجاب پولیس دیگر تمام محکمہ جات میں سرفہرست آئی ہے۔چوہنگ، رائے ونڈ، کاہنہ میں سائبان بنیں گے،اگلے سال 220 سائبان مکمل کریں گے۔

(روز نامہ نوائے وقت)

********************