آئی جی پنجاب کی ہیڈ کانسٹیبل شاہد سلیمی سے ملاقات، پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے پر شاباش دی

Apr 24, 2025

لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ہیڈ کانسٹیبل شاہد سلیمی سے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کے دوران  بیساکھی میلہ پر آئے سکھ یاتریوں کو مسحور کن انداز میں صوفیانہ کلام سے دل جیتنے اور  پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے پر شاباش دی۔  آئی جی پنجاب نے کہا کہ ملک و قوم کی حفاظت میں مصروف خداداد صلاحیتوں کے مالک پولیس جوانوں پر ناز ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ شیخوپورہ کے شاہد سلیمی گجر  نے 11 سال قبل گریجویشن کے بعد پنجاب پولیس میں شمولیت  اختیار کی۔

(روز نامہ پاکستان)

*****************