لاہور (کر ائم رپو رٹر)بہترین کارکردگی کے حامل افسران و اہلکاروں کے اعزاز میں سنٹرل پولیس آفس میں تقریب منعقد کی گئی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ کے 23 افسران و اہلکاروں کو تعریفی اسناد و کیش انعامات سے نوازا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ڈی ایس پی ممتاز احمد میکن اور انکی 04 رکنی ٹیم کو دوہرے قتل کے مجرم کی ایک گھنٹے میں گرفتاری پر تعریفی اسناد اور نقد انعامات سے نوازا گیا جبکہ ڈی ایس پی طارق محمود ڈوگر اور انکی 06 رکنی ٹیم کو 04 رکنی ڈکیت گینگ کی گرفتاری اور 02 کروڑ 44 لاکھ مالیت کا مال مسروقہ برآمدگی پر تعریفی اسناد و کیش انعامات دئیے گئے۔ انسپکٹر خالد وریاہ اور انکی 04 رکنی ٹیم کو قتل، ڈکیتی سمیت سنگین وارداتوں میں مطلوب بیرون ملک مفرور 06 اشتہاریوں کو گرفتار کر کے واپس لانے پر تعریفی اسناد و کیش انعامات سے نوازا گیا جبکہ سب انسپکٹر انس رشید اور 05 رکنی ٹیم کو دوران ڈکیتی دو خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے 04 مجرمان کی گرفتاری پر تعریفی اسناد و کیش انعامات دئیے گئے۔
(روز نامہ پاکستان)
*********************
