پنجاب کے پی کے بارڈر پر ڈیرہ غازی خان پولیس، سی ٹی ڈی اور رینجرز ٹیموں کی شاندار کاروائی،
تھانہ وہوا کے علاقہ کوتانی تل میں خوارجی دہشت گردوں سے مقابلہ، 2 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی
پنجاب کے پی کے بارڈر پر ڈیرہ غازی خان پولیس، سی ٹی ڈی اور رینجرز ٹیموں نے کامیاب کاروائی کی جس کے نتیجہ میں تھانہ وہوا کے علاقہ کوتانی تل میں خوارجی دہشت گردوں سے مقابلہ کے دوران 2 دہشتگرد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔ تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ پٹرولنگ پر مامور پولیس، رینجرز، سی ٹی ڈی ٹیموں نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر فوری ایڈوانس ایکشن کیا جس کے بعد پولیس ٹیموں کا تھانہ وہوا کے علاقہ کوتانی تل میں خوارجی دہشت گردوں سے سامنا ہوا۔ خوارجی دہشتگرد راکٹ، ھینڈ گرنیڈ اور دیگر بھاری اسلحہ سے لیس تھے۔ پولیس، رینجرز اور سی ٹی ڈی کے جوانوں نے جوانمردی سے بھرپور مقابلہ کیا جس کے نتیجہ میں دو خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔ پولیس ٹیموں کی بھرپور کاروائی سے دہشتگرد جھاڑیوں اور ٹیلوں کی اوٹ لے کر فرار ہو گئے۔ دہشتگردوں سے مقابلہ میں ایلیٹ اہلکار عدنان حبیب اور سی ٹی ڈی اہلکار غضنفر معمولی زخمی ہوئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ پنجاب خیبرپختونخوا بارڈر کے قریب دہشتگردوں کی نقل و حرکت کے پیش نظر پولیس ہائی الرٹ تھی۔ اطلاع ملتے ہی ڈی پی او سید علی کی ذیر قیادت بیک اپ ٹیمیں فوری موقع پر پہنچیں۔ پولیس، رینجرز اور سی ٹی ڈی ٹیموں کا سرحدی علاقے میں سرچ اور سویپ آپریشن جاری ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر ڈی جی خان پولیس کو شاباش دی۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر440)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
**************************
Press Release Date:
Wednesday, April 23, 2025