ہیڈ کانسٹیبل شاہد سلیمی کی سنڑل پولیس آفس آمد، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات

ہیڈ کانسٹیبل شاہد سلیمی کی سنڑل پولیس آفس آمد، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات
 
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ہیڈ کانسٹیبل شاہد سلیمی سے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کے دوران  بیساکھی میلہ پر آئے سکھ یاتریوں کو مسحور کن انداز میں صوفیانہ کلام سے دل جیتنے اور  پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے پر شاباش دی۔  آئی جی پنجاب نے کہا کہ ملک و قوم کی حفاظت میں مصروف خداداد صلاحیتوں کے مالک پولیس جوانوں پر ناز ہے۔ تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ شیخوپورہ کے رہائشی شاہد سلیمی گجر  نے 11 سال قبل گریجویشن کے بعد پنجاب پولیس میں شمولیت  اختیار کی۔ شاہد سلیمی نعت خوانی اور صوفیانہ کلام کی وجہ سے  ہمسایہ اور دیگر ممالک میں مشہور ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ شاہد سلیمی میاں محمد بخش، خواجہ غلام فرید اور وارث شاہ کا کلام پڑھتے ہیں ترجمان نے مزید بتایا کہ شاہد سلیمی بیساکھی میلہ کے موقع پر ننکانہ صاحب چیک پوسٹ ڈیوٹی پر مامور تھا کہ سکھ یاتریوں نے پہچان کر صوفیانہ کلام سنانے کی درخواست کی تھی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ تین سال قبل بھی شیخوپورہ کے علاقہ فاروق آباد میں سکھ یاتریوں نے شاہد سلیمی سے  ماں کی عظمت پر کلام سنا تھا۔ مذہبی و ثقافتی تہوار بیساکھی میلہ ہزاروں انڈین سکھوں کی پاکستان یاترا کا سبب بنتا ہے۔   اس موقعہ پر ہیڈ کانسٹیبل شاہد سلیمی نے کہا کہ پاکستان کے مہمان سکھ یاتریوں نے پنجاب پولیس سے خوب  محبت کا اظہار کیا۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر438)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Wednesday, April 23, 2025