سنٹرل پولیس آفس: بہترین کارکردگی کے حامل افسران و اہلکاروں کے اعزاز میں تقریب

سنٹرل پولیس آفس: بہترین کارکردگی کے حامل افسران و اہلکاروں کے اعزاز میں تقریب
بہترین کارکردگی کے حامل افسران و اہلکاروں کے اعزاز میں سنٹرل پولیس آفس میں تقریب منعقد کی گئی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ کے 23 افسران و اہلکاروں کو تعریفی اسناد و کیش انعامات سے نوازا۔ تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ڈی ایس پی ممتاز احمد میکن اور انکی 04 رکنی ٹیم کو دوہرے قتل کے مجرم کی ایک گھنٹے میں گرفتاری پر تعریفی اسناد اور نقد انعامات سے نوازا گیا جبکہ ڈی ایس پی طارق محمود ڈوگر اور انکی 06 رکنی ٹیم کو 04 رکنی ڈکیت گینگ کی گرفتاری اور 02 کروڑ 44 لاکھ مالیت کا مال مسروقہ برآمدگی پر تعریفی اسناد و کیش انعامات دئیے گئے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ انسپکٹر خالد وریاہ اور انکی 04 رکنی ٹیم کو قتل، ڈکیتی سمیت سنگین وارداتوں میں مطلوب بیرون ملک مفرور 06 اشتہاریوں کو گرفتار کر کے واپس لانے پر تعریفی اسناد و کیش انعامات سے نوازا گیا جبکہ سب انسپکٹر انس رشید اور 05 رکنی ٹیم کو دوران ڈکیتی دو خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے 04 مجرمان کی گرفتاری پر تعریفی اسناد و کیش انعامات دئیے گئے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بہترین کارکردگی پر پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے مزید تندہی سے فرائض ادائیگی کی ہدایت دی۔
آئی جی پنجاب نے کہا کہ بہترین کارکردگی کے حامل افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی احسن روایت ، سلسلہ جاری رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سنگین وارداتوں میں ملوث مجرمان کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے جبکہ جرائم کے قلع قمع کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ سرچ اینڈ سویپ آپریشنز جاری رکھے جائیں۔ انہوں نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ خطرناک مجرمان، منشیات فروشوں اور منظم جرائم کے خاتمے کیلئے ٹارگٹڈ کاروائیاں کی جاری رکھتے ہوئے شہریوں کو بہترین ماحول میں خدمات کی فراہمی سے احساس تحفظ کی فضا کو مزید بہتر بنایا جائے۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر437)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Wednesday, April 23, 2025