Apr 23, 2025
لاہور (کر ائم رپو رٹر) پنجاب پولیس جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیوں میں مصروف عمل، جس تسلسل میں پنجاب پولیس نے 18 گینگز کے42 کارندے گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے کلاشنکوف، پسٹلز، رائفلز، ریوالورز، بندوقوں سمیت 114 ہتھیار اور سینکڑوں کی تعداد میں گولیاں برآمد کیں 59 موٹر سائیکلیں، 05گاڑیاں، 33 موبائل فونز، 08 تولے سونا، اور60 لاکھ روپے نقدی برآمد کیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ 263 اشتہاری، 70 عدالتی مفرور اور56 عادی مجرم بھی گرفتار کیے گئے۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں میں 11 ڈاکو کیفر کردار کو پہنچے۔
(روز نامہ پاکستان)
*********************