Apr 23, 2025
لاہور (کر ائم رپو رٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس میں ترقیوں کا عمل تیزی سے جاری،موٹر ٹرانسپورٹ ونگ میں 14 ہیڈ کانسٹیبلز کو اے ایس آئی، 15 کانسٹیبلز کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدہ پر ترقی دے دی گئی ایم ٹی ونگ پنجاب میں ترقی پانے والے افسران و اہلکاروں کو رینک لگانے کی تقریب منعقد کی گئی۔ ایس ایس پی ایم ٹی پنجاب ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری نے پروموٹ ہونیوالے افسران و اہلکاروں کو نئے عہدے کے رینک لگائے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے ترقی پانے والے افسران و اہلکاروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے مزید تندہی سے فرائض ادائیگی کی ہدایت کی۔
(روز نامہ پاکستان)
*******************
