Apr 23, 2025
لاہور؍ اسلام آباد (نامہ نگار+ آئی این پی) لاہور سمیت صوبہ بھر سے افغانیوں سمیت 11 ہزار 371 غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا جبکہ 691 غیر قانونی مقیم افراد ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں۔ دریں اثناء حکومت کی جانب سے دی گئی مہلت ختم ہونے کے بعد ان افراد کو ملک چھوڑنے کے لیے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔21 اپریل کو مزید 3 ہزار 956 زائد غیر قانونی افغان باشندوں کو وطن واپس روانہ کیا گیا۔ مجموعی طور پر پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی تعداد 1 لاکھ 83 ہزار 442 پہنچ چکی ہے۔
(روز نامہ نوائےوقت)
******************