انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں میں مصروف عمل ہے۔ جس تسلسل میں پنجاب پولیس نے 24 گھنٹوں میں 18 گینگز کے42 کارندے گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے کلاشنکوف، پسٹلز، رائفلز، ریوالورز، بندوقوں سمیت 114 ہتھیار اور سینکڑوں کی تعداد میں گولیاں برآمد کیں۔59 موٹر سائیکلیں، 05گاڑیاں، 33 موبائل فونز، 08 تولے سونا، اور60 لاکھ روپے نقدی برآمد کیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ 263 اشتہاری، 70 عدالتی مفرور اور56 عادی مجرم بھی گرفتار کیے گئے۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں میں 11 ڈاکو کیفر کردار کو پہنچے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشنز جاری رکھیں۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر436)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************