سنٹرل پولیس آفس : آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ سے ملاقات
آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے مسائل سنے، فوری ریلیف کیلئے احکامات جاری
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ سے ملاقات کے دوران ان کے مسائل سننے اور ریلیف کیلئے فوری احکامات بھی جاری کیے۔ تفصیلات کے مطابق، 4 انسپکٹرز، قیصر محمود، محمد اقبال، سجاد احمد اور مظہر الحق کی پروموشن کی درخواست پر رجسٹرار سی پی او کو ریلیف کا حکم دیا جبکہ انسپکٹر عبدالرحمان کی ضلع واپسی کی درخواست پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون کو ریلیف کی ہدایت کی۔ اسی طرح سینئر ٹریفک وارڈن محمد احسن کے والد کیجانب سے پروموشن کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب کو ریلیف کی ہدایت دی جبکہ ہیڈ کانسٹیبل اقبال کی والدہ کیجانب سے ٹرانسفر کی درخواست پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو کو ریلیف کی ہدایت کی۔ آئی جی پنجاب نے سینئر کلرک شازیہ رفیق کی والد کو شہید قرار دینے کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب کو ریلیف کی ہدایت دی جبکہ مرحوم سب انسپکٹر اصغر علی کے بیٹے کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو بھی ریلیف کی ہدایت کی۔ اسی طرح کانسٹیبل ریٹائرڈ اخلاق احمد کی مالی امداد کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو ریلیف کی ہدایت دی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن، ویلفیئر سے متعلقہ دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کئے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر435)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Tuesday, April 22, 2025