ڈی جی خان، تھانہ صدر تونسہ کے اے ایس آئی غلام شبیر، کانسٹیبل غلام فرید ڈاکوؤں سے مقابلے کے دوران شہید

پنجاب پولیس کے مزید دو سپوت فرض کی راہ میں قربان،
ڈی جی خان، تھانہ صدر تونسہ کے اے ایس آئی غلام شبیر، کانسٹیبل غلام فرید ڈاکوؤں سے مقابلے کے دوران شہید
 
پنجاب پولیس کے مزید دو سپوت فرض کی راہ میں قربان ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق، ڈی جی خان، تھانہ صدر تونسہ کے اے ایس آئی غلام شبیر، کانسٹیبل غلام فرید ڈاکوؤں سے مقابلے کے دوران شہید ہوئے۔ دونوں جوانوں نے ڈاکوؤں سے مقابلے کے دوران جامِ شہادت نوش کیا۔ دائرہ شاہ پل پر ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی تو پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ڈاکوؤں نے سیدھی فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ کے نتیجہ میں اے ایس آئی غلام شبیر اور کانسٹیبل غلام فرید شہید ہوئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او ڈیرہ غازی خان سید علی موقع پر پہنچ گئے۔ جس کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں جن کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اے ایس آئی غلام شبیر اور کانسٹیبل غلام فرید کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہداء کے اہلخانہ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، فلاح و بہبود کا بھرپور خیال رکھا جائیگا۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر433)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Tuesday, April 22, 2025