موٹر ٹرانسپورٹ ونگ میں 14 ہیڈ کانسٹیبلز کو اے ایس آئی، 15 کانسٹیبلز کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدہ پر ترقی دے دی گئی

پنجاب پولیس میں ترقیوں کا عمل تیزی سے جاری
موٹر ٹرانسپورٹ ونگ میں 14 ہیڈ کانسٹیبلز کو اے ایس آئی، 15 کانسٹیبلز کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدہ پر ترقی دے دی گئی
 
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس میں ترقیوں کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ اسی تسلسل میں موٹر ٹرانسپورٹ ونگ میں 14 ہیڈ کانسٹیبلز کو اے ایس آئی، 15 کانسٹیبلز کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدہ پر ترقی دے دی گئی ہے۔ ایم ٹی ونگ پنجاب میں ترقی پانے والے افسران و اہلکاروں کو رینک لگانے کی تقریب منعقد کی گئی۔ ایس ایس پی ایم ٹی پنجاب ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری نے پروموٹ ہونے والے افسران و اہلکاروں کو نئے عہدے کے رینک لگائے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ترقی پانے والے افسران و اہلکاروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے مزید تندہی سے فرائض ادائیگی کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ افسران اپنی اے سی آرز سمیت سروس ریکارڈ مکمل رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال مختلف رینکس پر 4500 کے قریب پروموشنز کی جائیں گی۔  آئ جی پنجاب نے ترقی حاصل کرنے والے افسران و اہلکاروں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پروموشنز اور ویلفیئر کے جواب میں شہریوں کی بے لوث خدمت، بے خوف حفاظت کریں۔ تفصیلات کے مطابق، محمد ظفر، محمد رضوان، محمد خان، محمد داؤد، ارشاد حسین، مقبول مسیح، طارق خان، غلام یٰسین،محمد یوسف، رب نواز، شاہد محمود، ذوالفقار علی، فضل حسین اور محمد عاشق کو اے ایس آئی عہدے کے رینک لگائے گئے۔ اسی طرح  بابر شہزاد، نصراللہ،سید ضمیر حسین شاہ، شہباز احمد، ندیم حیدرخان، محمد اسحاق، طارق محمود، محمد کاشف، ارشد نواز، عبدالشکیل خان، محمد عارف، عمر حیات، انجم نثار، محمد اجمل خان اور احسان اللہ کو ہیڈ کانسٹیبلز عہدے کے بیج لگائے گئے۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر432)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Tuesday, April 22, 2025