پنجاب پولیس اپنی فورس اور انکے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پرعزم
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین، انکے اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے مزید 35 لاکھ روپے جاری کر دیئے
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے مزید 35 لاکھ روپے جاری کر دیئے۔ تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ریٹائرڈ ڈی ایس پی غضنفر عباس کو جگر کے کینسر کے علاج کیلئے 10 لاکھ روپے فنڈز جاری کیے گئے جبکہ ڈرائیور کانسٹیبل محمد سرفراز کو علاج معالجے کیلئے 05 لاکھ روپے دئیے گئے۔ اسی طرح سینئر کلرک شازیہ رفیق کو میجر سرجری کیلئے 03 لاکھ روپے فنڈز جاری اور کانسٹیبل امتیاز احمد کو علاج معالجے کیلئے 03 لاکھ روپے دئیے گئے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ ہیڈ کانسٹیبل غلام علی، ریٹائرڈ کانسٹیبل محمد اقبال کو علاج معالجے کیلئے ڈھائی لاکھ روپے فی کس دئیے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ مرحوم آفس سپرنٹنڈنٹ ہمایوں رفیق کی بیوہ، کانسٹیبل اعجاز رفیع کو علاج معالجے کیلئے 02 لاکھ روپے فی کس فنڈز جاری کیے گئے جبکہ اے ایس آئی ناصر عباس، کانسٹیبل علیم شہزاد کو علاج معالجے کی مد میں ایک لاکھ روپے فی کس دئیے گئے۔ اسی طرح ڈی ایس پی عنایت اللہ، ہیڈ کانسٹیبل ہارون رشید، کانسٹیبلز سیف علی، ٹیکنیکل آفیسر قاسم علی کو علاج معالجے کیلئے مجموعی طور پر 03 لاکھ روپے دئیے گئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے میڈیکل فنانشل اسسٹنس کمیٹی کی سکروٹنی کے بعد فنڈ اجراء کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ مختلف اداروں کے ساتھ ایم او یوز کے تحت بھی ملازمین کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر431)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Tuesday, April 22, 2025