پولیس ملازمین، اہلخانہ کے علاج کیلئے 35لاکھ روپے جاری

Apr 23, 2025

لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب  نے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کے علاج کیلئے مزید 35 لاکھ روپے جاری کر دیئے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ریٹائرڈ ڈی ایس پی غضنفر عباس کو جگر کے کینسر کے علاج کیلئے 10 لاکھ روپے،ڈرائیور کانسٹیبل محمد سرفراز کو علاج کیلئے 05 لاکھ روپے،   سینئر کلرک شازیہ رفیق کو میجر سرجری کیلئے 03 لاکھ روپے اور کانسٹیبل امتیاز احمد کو علاج کیلئے 03 لاکھ روپے،ہیڈ کانسٹیبل غلام علی، ریٹائرڈ کانسٹیبل محمد اقبال کو علاج کیلئے ڈھائی لاکھ روپے فی کس، مرحوم آفس سپرنٹنڈنٹ ہمایوں رفیق کی بیوہ، کانسٹیبل اعجاز رفیع کو علاج کیلئے 02 لاکھ روپے فی کس،  اے ایس آئی ناصر عباس، کانسٹیبل علیم شہزاد کو علاج کی مد میں ایک لاکھ روپے،ڈی ایس پی عنایت اللہ، ہیڈ کانسٹیبل ہارون رشید، کانسٹیبلز سیف علی، ٹیکنیکل آفیسر قاسم علی کو علاج کیلئے مجموعی طور پر 03 لاکھ روپے دئیے گئے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور  نے میڈیکل فنانشل اسسٹنس کمیٹی کی سکروٹنی کے بعد فنڈ اجراء کی منظوریدی۔

(روز نامہ پاکستان)

*******************