بہترکارکردگی پر پولیس افسران،اہلکاروں میں تعریفی اسناد تقسیم

Apr 22, 2025

لاہور (کر ائم رپو رٹر)پنجاب پولیس کے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے پولیس افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی جاری، جس کے تسلسل میں انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب نے 200 افسران و اہلکاروں کیلئے 40 لاکھ روپے کے کیش انعامات اور تعریفی اسناد کے احکامات جاری کردئیے ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ افسران و اہلکاروں کو 20 ہزار روپے فی کس کیش انعام و تعریفی اسناد سے نوازا گیا؎ انعامات حاصل کرنیوالوں میں  3 ڈی ایس پیز،  4 انسپکٹرز،  6 سب انسپکٹرز ٗ23 اے ایس آئیز، 24 ہیڈ کانسٹیبلز، 130 کانسٹیبلز اور 10 لیڈی کانسٹیبلز بھی شامل ہیں۔

(روز نامہ پاکستان)

*******************