سی ٹی ڈی پنجاب درجہ چہارم کے 49 ملازمین کی ٹائم سکیل پروموشن

Apr 20, 2025

راولپنڈی ( سٹاف رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پولیس ملازمین کی ریگولر اور ٹائم سکیل پروموشن کا عمل جاری ہے جس کے تسلسل میں سی ٹی ڈی پنجاب کے درجہ چہارم کے 49 ملازمین کو ٹائم سکیل پروموشن دے دی گئی ۔ ترقی پانیوالوں میں 38 دفتری، 8 مالی، 1 نائب قاصد، 1سنٹری ورکر اور1لانگری شامل ہے۔

(روز نامہ جنگ)

***********************