پولیس ملازمین ‘اہلخانہ کے علاج معالجہ کیلئے مزید24لاکھ روپے سے زائد جاری

Apr 20, 2025

لاہور(نامہ نگار) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اپنی فورس اور ان کے اہ خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پرعزم ہیں۔ آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے مزید 24 لاکھ 75 ہزار روپے جاری کر دیئے ہیں۔ کانسٹیبل ابو بکر صدیق کو علاج معالجے کیلئے 5 لاکھ ‘ کانسٹیبل محمد یاسر کو 3 لاکھ ‘ ریٹائرڈ سب انسپکٹر غلام حسین اور کانسٹیبل عصمت اللہ خان کو ڈھائی لاکھ روپے فی کس ‘ لانگری شاہد حسین کو بیوی کیلئے2 لاکھ روپے‘ریٹائرڈ انسپکٹر محمد اسلم، کانسٹیبلز غلام سرور اور ثاقب جہانگیر کوایک لاکھ روپے فی کس‘مرحوم سب انسپکٹر عبدالقیوم کی بیوہ، کانسٹیبلز عمر رفیق اور خورشید احمد کو ایک لاکھ روپے فی کس‘ مرحوم کانسٹیبل محمد بنارس کی بیوہ اور جونیئر پٹرولنگ آفیسر یاسر رفیق کو ایک لاکھ روپے فی کس‘ اے ایس آئی رفاقت علی، کانسٹیبل خالد محمود اور خاکروب پرکاش کو مجموعی طور پر 1 لاکھ 75 ہزار روپے دئیے گئے۔ آئی جی پنجاب نے میڈیکل فنانشل اسسٹنس کمیٹی کی سکروٹنی کے بعد فنڈ اجراء کی منظوری دی۔

(روز نامہ نوائےوقت)

**********************