ریٹائرڈ افسران و اہلکار محکمے کا قیمتی اثاثہ، آئی جی پنجاب

Apr 20, 2025

لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر سنٹرل پولیس آفس میں ایس پی فیصل گلزار کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر پروقار الوداعی تقریب منعقد کی گئی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے فیصل گلزار کو اعزازی شیلڈ اور گلدستہ پیش کیا۔ا  آئی جی پنجاب اور سینئر افسران نے فیصل گلزار کو مدت ملازمت مکمل کرنے پر مبارکباد دی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ آئی جی پنجاب اور سینئر افسران نے فیصل گلزار کی آئندہ زندگی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔  فیصل گلزار نے 1993 میں بطور انسپکٹر محکمہ پولیس جوائن کیا تھا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پولیسنگ ہمارے ایمان کا حصہ اور خلق خدا کی خدمت مشن ہونا چاہئے۔ پنجاب پولیس کے ریٹائرڈ افسران و اہلکار محکمے کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ فیصل گلزار کی 33 سال مختلف اضلاع میں بہترین خدمات کو سراہتے ہیں  فیصل گلزار نے دوران سروس افسران کی جانب سے بھرپور راہنمائی اور ریٹائرمنٹ پر عزت افزائی کیلئے افسران کا شکریہ ادا کیا۔

(روز نامہ پاکستان)

********************