کومبنگ آپریشنز‘14857 مشتبہ افراد کی چیکنگ‘50گرفتار

Apr 21, 2025

لاہور (کر ائم رپو رٹر)پنجاب پولیس کے انٹیلی جنس بیسڈ سرچ، سویپ اینڈ کومبنگ آپریشنز جاری، جس کے تسلسل میں  24 گھنٹوں کے دوران 432 کومبنگ آپریشنز، 14857 مشتبہ افراد کی چیکنگ اور  50 مشکوک افراد حراست میں لیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 43 سرچ اینڈ سویپ آپریشنز کیے گئے اور 1968 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی جبکہ 12 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا سنگین جرائم میں ملوث 228 اشتہاری، 132 عدالتی مفرور اور 57 عادی مجرمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔ جرائم پیشہ و مشتبہ افراد کے قبضہ سے بڑی تعداد میں ناجائز اسلحہ اور گولیاں برآمد کی گئیں جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی کے دوران 01 مجرم کیفرکردار کو پہنچایا گیا جبکہ 05 زخمی ہوئے۔ 

(روز نامہ پاکستان)

*******************