بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 200 افسران و اہلکاروں کیلئے 40 لاکھ روپے کے کیش انعامات، تعریفی اسناد کے احکامات جاری کردئیے، ترجمان پنجاب پولیس
پنجاب پولیس کے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی جاری ہے جس کے تسلسل میں انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 200 افسران و اہلکاروں کیلئے 40 لاکھ روپے کے کیش انعامات اور تعریفی اسناد کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ افسران و اہلکاروں کو 20 ہزار روپے فی کس کیش انعام و تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔ انعامات حاصل کرنے والوں میں 03 ڈی ایس پیز، 04 انسپکٹرز، 06 سب انسپکٹرز ٖ23 اے ایس آئیز، 24 ہیڈ کانسٹیبلز، 130 کانسٹیبلز اور 10 لیڈی کانسٹیبلز بھی شامل ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ افسران و اہلکاروں نے لا اینڈ آرڈر برقرار رکھنے اور عوام کے جان و مال کی حفاظت کیلئے احسن طریقے سے فرائض انجام دئیے۔ خدمت خلق کے جذبے سے سرشار فرض شناس اور باہمت افسران و اہلکار پنجاب پولیس کا اصل سرمایہ ہیں۔ ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ شاندار کارکردگی کے حامل افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ ہر سطح پر جاری رہے گا۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر430)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Monday, April 21, 2025