ملک کے دیگر حصوں کی طرح صوبہ پنجاب میں بھی قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز،
پنجاب پولیس لاہور سمیت صوبہ بھر میں انسداد پولیو مہم کامیاب بنانے کیلئے پرعزم، سکیورٹی انتظامات مکمل،
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے پرعزم ہے اور اس سلسلے میں سکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیو وائرس سے بچاؤ کے قطرے پلانے والی ٹیموں اور ورکرز کو بھرپور سکیورٹی فراہم کر رہے ہیں۔ لاہور سمیت صوبہ بھر میں 18 ہزار سے زائد افسران اور اہلکار پولیو ورکرز کی سکیورٹی پر تعینات کیے گئے ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ صوبہ بھر میں 457 انسپکٹرز، 1013 سب انسپکٹرز، 1654 اے ایس آئیز اور 350 سے زائد لیڈی پولیس کانسٹیبلز پولیو مہم میں سکیورٹی کے فرائض سر انجام دے رہی ہیں۔ لاہور میں 1500 سے زائد افسران اور اہلکار پولیو ورکرز کی سکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ تھانوں کے موٹر سائیکلز سکواڈ اور گاڑیاں پولیو مہم والے علاقوں میں موثر پٹرولنگ کر رہی ہیں۔ ڈاکٹرعثمان انور نے ہدایت دیتے ہوئیکہا کہ ڈولفن، پیرو اور تھانوں کی ٹیمیں پولیو ویکسینیشن والی یونین کونسلز میں مؤثر پٹرولنگ یقینی بنائیں۔ آر پی اوز اور ڈی پی اوز انسداد پولیو ٹیموں کے سکیورٹی انتظامات کا خود جائزہ لیں۔ آئی پنجاب نے مزید کہا کہ انسداد پولیو ورکرز اور ٹیموں کی حفاظت میں غفلت و کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ تمام سرکل افسران علاقائی حساسیت کے پیش نظر پولیو ورکرز کو سکیورٹی فراہم کریں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ قومی انسداد پولیو مہم لاہور سمیت صوبہ بھر میں 27 اپریل تک جاری رہے گی۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر429)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Monday, April 21, 2025