سنٹرل پولیس آفس: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت سی سی ڈی کے امور بارے اہم اجلاس،
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان کی زیر صدارت سی سی ڈی امور بارے اہم ویڈیو لنک اجلاس سنٹرل پولیس آفس میں منعقد ہوا۔ ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی سہیل ظفر چٹھہ، ڈی آئی جی سی سی ڈی وقاص الحسن، ایس ایس پیز سی سی ڈی اور سینئر افسران اجلاس میں موجود تھے جبکہ سی سی ڈی کے کانسٹیبل سے انسپکٹر رینک کے افسران و اہلکاروں نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اجلاس میں منظم جرائم کے خاتمے کے لئے سی سی ڈی کے مجوزہ اہداف کا جائزہ لیا۔ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے ہیومن ریسورس، لاجسٹکس، ٹی او آرز اور انتظامی امور بھی زیر غور آئے۔ ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی سہیل ظفر چٹھہ نے ادارے کے اغراض و مقاصد اور ہداف بارے بریفنگ دی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق سنگین جرائم میں ملوث کریمنلز کا سدباب کریں۔ ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی نے کہا کہ سی سی ڈی کرائم فائٹنگ سپرٹ سے سنگین جرائم کے چیلنجز سے نبرد آزما ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ سی سی ڈی کو مطلوبہ ہیومن ریسورس، دفاتر، ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس فراہم کر رہے ہیں۔ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے لئے نئی ٹرانسپورٹ، فرنیچر اور لاجسٹکس کی خریداری کا عمل بھی شروع کیا جاچکا ہے۔ سی سی ڈی کو کریمینلز ڈیٹا بیس، سرویلنس اینڈ مانیٹرنگ سسٹم، جدید لوکیٹرز اور آئی ٹی ٹیکنالوجی کی مدد حاصل ہے۔سی سی ڈی افسران اہداف کے حصول کے لئے بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں۔ منشیات کے بڑے ڈیلرز، خطرناک کریمنلز کی گرفتاری و سزائیں، نوگو ایریاز کا خاتمہ اور حساس ایونٹس کی سکیورٹی یقینی بنائیں۔ آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ دہشت گردی، شر پسندی، لا اینڈ آرڈر اور جرائم کا خاتمہ پنجاب پولیس کو درپیش اہم ترین چیلنجز ہیں۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر428)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Monday, April 21, 2025