ایسٹر کو پرامن بنانے کا عزم: پنجاب پولیس کے انٹیلی جنس بیسڈ سرچ، سویپ اینڈ کومبنگ آپریشنز جاری
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 432 کومبنگ آپریشنز، 14857 مشتبہ افراد کی چیکنگ، 50 مشکوک افراد حراست میں لئے گئے، ترجمان پنجاب پولیس
ایسٹر کو پرامن بنانے کے تناظر میں پنجاب پولیس کے انٹیلی جنس بیسڈ سرچ، سویپ اینڈ کومبنگ آپریشنز جاری ہیں جس کے تسلسل میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 432 کومبنگ آپریشنز، 14857 مشتبہ افراد کی چیکنگ اور 50 مشکوک افراد حراست میں لیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 43 سرچ اینڈ سویپ آپریشنز کیے گئے اور 1968 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی جبکہ 12 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔ سنگین جرائم میں ملوث 228 اشتہاری، 132 عدالتی مفرور اور 57 عادی مجرمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔ جرائم پیشہ و مشتبہ افراد کے قبضہ سے بڑی تعداد میں ناجائز اسلحہ اور گولیاں برآمد کی گئیں۔ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کے دوران 01 مجرم کیفرکردار کو پہنچایا گیا جبکہ 05 زخمی ہوئے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لئے پنجاب پولیس کی فرضی مشقیں بھی جاری ہیں۔ فرضی مشقوں میں پنجاب پولیس، سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ، ایلیٹ فورس، ریسکیو 1122، اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر425)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************