آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور دوران ڈیوٹی زخمی ہونے والے غازی اہلکاروں کے بہترین علاج معالجے کیلئے پرعزم

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور دوران ڈیوٹی زخمی ہونے والے غازی اہلکاروں کے بہترین علاج معالجے کیلئے پرعزم

لاہور سمیت مختلف اضلاع کے زخمی اہلکاروں کو طبی اخراجات کی ادائیگی کیلئے مزید 33 لاکھ روپے کی رقم جاری،

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور دوران ڈیوٹی زخمی ہونے والے غازی اہلکاروں کے بہترین علاج معالجے کیلئے پرعزم ہیں جس کے تسلسل میں لاہور سمیت مختلف اضلاع کے زخمی اہلکاروں کو طبی اخراجات کی ادائیگی کیلئے مزید 33 لاکھ روپے کی رقم جاری کر دی گئی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ زخمی اے ایس آئی شفقت نواز کو میڈیکل اخراجات کیلئے 15 لاکھ روپے فنڈز جاری کیے گئے۔ زخمی کانسٹیبل ارشد حسین اور زخمی کانسٹیبل عاقب نذر کو طبی اخراجات کیلئے 05 لاکھ روپے فی کس جاری کیے گئے۔ زخمی کانسٹیبلز طاہر اعجاز اور منیر احمد کو میڈیکل اخراجات کیلئے 02 لاکھ روپے فی کس دئیے گئے۔ زخمی انسپکٹر مبشر مقصود، اے ایس آئی محمد سلیم، زخمی کانسٹیبلز عاصم جاوید اور طارق یعقوب کو طبی اخراجات کیلئے ایک لاکھ روپے فی کس فنڈز جاری کیے گئے۔  ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر عمران ارشاد کی زیر صدارت کمپنسیشن ایوارڈ کمیٹی نے فنڈز اجراء کی منظوری دی گئی۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پولیس غازیوں کا بہترین علاج معالجہ اور جلد از جلد بحالی اولین ترجیح ہے۔ غازی اہلکاروں کی بہترین ہیلتھ ویلفیئر کیلئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے۔

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر423)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
Press Release Date: 
Sunday, April 20, 2025