آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی کرسچین کمیونٹی، فورس کے تمام مسیحی پولیس افسران و اہلکاروں کو ایسٹر کی مبارکباد

ایسٹر کا تہوار،پنجاب پولیس ہائی الرٹ

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی کرسچین کمیونٹی، فورس کے تمام مسیحی پولیس افسران و اہلکاروں کو ایسٹر کی مبارکباد،

پنجاب پولیس مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر کی شریک ہے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور 

ایسٹر پر پنجاب پولیس کے صوبہ بھر میں فول پروف سکیورٹی انتظامات ، مسیحی برادری کو بھرپور سکیورٹی یقینی بنائی گئی، ڈاکٹر عثمان انور

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ایسٹر پر کرسچین کمیونٹی اور فورس کے تمام مسیحی پولیس افسران و اہلکاروں کو ایسٹر کی مبارکباد دی۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر کی شریک ہے۔ ایسٹر کے موقع پر پنجاب پولیس نے سکیورٹی کے بھر پور انتظامات کرتے ہوئے مسیحی برادری کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ لاہور سمیت صوبہ بھر میں ایسٹر کے 2594 پروگرامز کی سکیورٹی پر 17 ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکار تعینات کیے گئے۔  لاہور میں ایسٹر کے 622 پروگراموں کی سکیورٹی پر 04 ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکار تعینات کیے گئے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ حساس گرجا گھروں پر اضافی نفری، سنائپرز اور پولیس کمانڈوز تعینات کیے گئے۔شرکاء کو مکمل چیکنگ اور شناخت کے بعد ہی گرجا گھروں میں داخلے کی اجازت دی  گئی۔ پولیس اور کمیونٹی رضا کار انتہائی چوکس رہے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ مشکوک افراد، سامان اور اطراف کی نقل و حرکت پرکڑی نظر رکھیں۔ سپروائزری پولیس افسران گرجا گھروں کے سکیورٹی انتظامات کی خود مانیٹرنگ کریں۔ آر پی اوز،  سی پی اوز، ڈی پی اوز اور پولیس افسران گرجا گھروں کی انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں رہیں۔ ڈولفن، پی آریو،ایلیٹ فورس کے جوان حساس گرجا گھروں کے اطراف موثر پٹرولنگ یقینی بنائیں۔ ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ ایسٹر کی دعائیہ و مذہبی تقریبات کے اختتام تک کوئی بھی اہلکار اپنا ڈیوٹی پوائنٹ ہر گز نہ چھوڑے گا۔ شہروں کے داخلی وخارجی راستوں پر سکیورٹی چیکنگ مزید سخت کی گئی ہے۔

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر422)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

 
Press Release Date: 
Sunday, April 20, 2025