ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائیاں کی جائیں : آئی جی پنجاب

Apr 19, 2025

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر ٹریفک پولیس شاہرات پر قانون کی پاسداری اور عوام کو لائسنس اجراء سمیت ٹریفک کی سہولیات کی فراہمی میں بھرپور تندہی سے مصروف عمل ہے جس کے تسلسل میں رواں سال لاہور سمیت صوبہ بھر میں 24 لاکھ 25 ہزار سے زائد شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے گئے۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 33 لاکھ 52 ہزار سے زائد چالان اورٹریفک رولز کی خلاف ورزی پر 21 کروڑ 13 لاکھ روپے جرمانے کیے گئے۔دھواں چھوڑنے والی 1 لاکھ 87 ہزار سے زائد گاڑیوں کے چالان اور16156 گاڑیوں کو تھانوں میں بند کیا گیا ۔ دھواں چھوڑنے والی 124 گاڑیوں کے فٹنس سرٹفکیٹس ضبط کئے گئے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ٹریفک چالانوں کے نادہندگان سے ریکوری کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں۔

(روز نامہ نوائےوقت)

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭