Apr 18, 2025
لاہور (نامہ نگار) پنجاب پولیس کی غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کی مہم تیزی سے جاری ہے جس کے تسلسل میں لاہور سمیت صوبہ بھر سے افغانیوں سمیت 10711 غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ مہم کے دوران 11 ہزار 250 سے زائد غیر قانونی مقیم باشندوں کو ہولڈنگ سنٹرز پہنچایا چکا ہے جبکہ 539 غیر قانونی مقیم افراد ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ لاہور میں 5 اور صوبہ بھر میں 46 ہولڈنگ سنٹرز قائم ہیں۔ آئی جی پنجاب نے مزید کہا سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی، سکیورٹی اداروں اور انٹیلی جنس بیسڈ انفارمیشن کے ذریعے غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔
(روز نامہ نوائےوقت)
*********************