رحیم یار خان، لٹھانی گینگ کے 4 ڈاکوؤں نے سرنڈر کر دیا

Apr 18, 2025

لاہور (کر ائم رپو رٹر)پنجاب پولیس رحیم یار خان کچہ میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں جس کے تسلسل میں پنجاب پولیس نے بھر پور کارروائی کرتے ہوئے کچہ کریمینلز کیخلاف بڑی کامیابی حاصل کر لی ڈی پی او رحیم یارخان رضوان عمر گوندل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس کی بھرپور کارروائی سے لٹھانی گینگ کے 4 ڈاکونے پولیس کے سامنے سرنڈر کر دیا  سرنڈر کرنے والے ڈاکوؤں میں نذیر احمد ولد دوست محمد عرف دوسو جس کی حکومت پنجاب نے سر کی قیمت 2.5مِلین مقرر رکھی تھی، امین لٹھانی، یٰسین لٹھانی اور غلام نبی لٹھانی شامل ہیں جن کیخلاف آئندہ قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈی پی او رضوان عمر گوندل نے بتایا کہ کچہ میں سندھ پنجاب بارڈر پر خطرناک ڈاکو اغواء برائے تاوان، ڈکیتی، سرقہ بالجبر جیسے سنگین جرائم کی خطرناک وارداتیں کرتے ہیں جن کیخلاف سندھ اور پنجاب پولیس انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں جاری رکھے ہوئے ہے ان کاروئیوں کے دوران رحیم یارخان پولیس نے کچھ ہی عرصہ میں ماچھکہ میں 12 جوانوں کی شہادت سمیت متعدد سنگین وارداتوں میں پولیس کو مطلوب 22خطرناک ڈاکو ہلاک کیے۔ 

(روز نامہ پاکستان)

**********************