پنجاب پولیس کے خدمت مراکز شہریوں کو ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی میں مصروف عمل
رواں سال اب تک 10 لاکھ 8 ہزار سے زائد شہریوں نے خدمت مراکز سے پولیسنگ سروسز حاصل کیں، ترجمان پنجاب پولیس
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس کے خدمت مراکز شہریوں کو ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی میں مصروف عمل ہیں جس کے تسلسل میں رواں سال اب تک 10 لاکھ 8 ہزار سے زائد شہریوں نے خدمت مراکز سے پولیسنگ سروسز حاصل کیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 05 لاکھ 34 ہزار سے زائد شہریوں نے جنرل پولیس ویریفیکیشن کروائی۔ 02 لاکھ 51 ہزار سے زائد شہریوں نے پولیس کریکٹر سرٹیفیکیٹ حاصل کئے۔ 01 لاکھ 27 ہزار سے زائد شہریوں نے کرایہ داری اندراج کروایا۔ 43 ہزار 600 سے زائد شہریوں نے میڈیکولیگل سرٹیفیکیٹس حاصل کئے۔ کمزور طبقات کیلئے جاری اقدامات کے تحت 39 ہزار افراد کو قانونی و سماجی تحفظ فراہم کیا گیا۔ 12 ہزار سے زائد شہریوں نے وہیکلز ویری فیکیشن کروائی۔ 26 ہزار سے زائد شہریوں نے دستاویزات کی اندراج گمشدگی اور 1377 نے جرائم رپورٹ کی رجسٹریشن کروائی۔ 48 ہزار شہریوں نے ایف آئی آر کی نقول حاصل کی اور 10 وویمن وائیلنس رپورٹس درج ہوئیں۔3121 شہریوں نے ایمپلائیز رجسٹریشن (ROPE) کروائی۔ 1123 شہریوں نے نجی ملازمت کیلئے پولیس ویریفیکیشن کروائی۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ خدمت مراکز پبلک سروس ڈلیوری کا شاندار فلیگ شپ پراجیکٹ ہے اور شہریوں کو24/7 سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ لاہور سمیت صوبہ بھر میں لاکھوں شہری ماہانہ پولیس خدمت مراکز کی سہولیات سے مستفید ہو رہے ہیں۔ شہریوں کے فیڈ بیک کی روشنی میں سروسز کو مزید اپ گریڈ کیا جارہا ہے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر406)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
