پنجاب پولیس کی بھرپور کاروائی سے لٹھانی گینگ کے 4 ڈاکونے پولیس کے سامنے سرنڈر کر دیا

پنجاب پولیس رحیم یار خان کی کچہ کریمینلز کے خلاف بڑی کامیابی،
پنجاب پولیس کی بھرپور کاروائی سے لٹھانی گینگ کے 4 ڈاکونے پولیس کے سامنے سرنڈر کر دیا

پنجاب پولیس رحیم یار خان کچہ میں انٹیلی جنس بیسڈ کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے جس کے تسلسل میں پنجاب پولیس نے بھر پور کاروائی کرتے ہوئے کچہ کریمینلز کے خلاف بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے۔ڈی پی او رحیم یارخان رضوان عمر گوندل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس کی بھرپور کاروائی سے لٹھانی گینگ کے 4 ڈاکونے پولیس کے سامنے سرنڈر کر دیاہے۔ سرنڈر کرنے والے ڈاکوؤں میں نذیر احمد ولد دوست محمد عرف دوسو جس کی حکومت پنجاب نے سر کی قیمت 2.5مِلین مقرر رکھی تھی، امین لٹھانی، یٰسین لٹھانی اور غلام نبی لٹھانی شامل ہیں جن کیخلاف آئندہ قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈی پی او رضوان عمر گوندل نے بتایا کہ کچہ میں سندھ پنجاب بارڈر پر خطرناک ڈاکو اغواء برائے تاوان، ڈکیتی، سرقہ بالجبر جیسے سنگین جرائم کی خطرناک وارداتیں کرتے ہیں جن کے خلاف سندھ اور پنجاب پولیس انٹیلی جنس بیسڈ کاروائیوں جاری رکھے ہوئے ہے ان کاروئیوں کے دوران رحیم یارخان پولیس نے کچھ ہی عرصہ میں ماچھکہ میں 12 جوانوں کی شہادت سمیت متعدد سنگین وارداتوں میں پولیس کو مطلوب 22خطرناک ڈاکو ہلاک کیے۔ ہلاک ڈاکوں میں شاہد لنڈ، کوڑا کوش، شمیر کوش، حکیم کوش اور شاہ مراد لٹھانی سر فہرست ہیں۔ ڈی پی او رضوان عمر گوندل نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات پر جو لوگ اسٹیٹ کے سامنے سرنڈر کرنا چاہتے ہیں وہ جرائم کی دنیا چھوڑ کر گرفتار ی دیدیں جن کیخلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔رحیم یارخان پولیس مستقل بنیادوں پر کچہ میں کریمینلز کیخلاف IBOs کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں جس میں رحیم یارخان پولیس نے بے شمار کامیابیاں حاصل کیں۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کچہ کریمینلز کے خلاف شاندار کاروائی پر رحیم یارخان پولیس کو شاباش دی ہے۔

 

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر405)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Thursday, April 17, 2025