غیرقانونی مقیم 11 ہزار سے زائد افراد ہولڈنگ سنٹرز منتقل

Apr 17, 2025

لاہور (نامہ نگار) پنجاب پولیس کی غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کی مہم گزشتہ روز بھی جاری رہی۔ جس کے تسلسل میں لاہور سمیت صوبہ بھر سے ڈی پورٹ کئے گئے غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کی تعداد 10379 تک جا پہنچی۔ مہم کے دوران 11 ہزار سے زائد غیر قانونی مقیم باشندوں کو ہولڈنگ سنٹرز پہنچایا جا چکا ہے جبکہ 656 غیر قانونی مقیم افراد ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں۔ لاہور میں5 اور صوبہ بھر میں 46 ہولڈنگ سنٹرز قائم ہیں۔

(روز نامہ نوائےوقت)
*********************