پنجاب میں 24 گھنٹوں میں 10 گینگز کے 23 کارندے گرفتار

Apr 17, 2025

لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں میں مصروف عمل ہے۔ جس تسلسل میں پنجاب پولیس نے 24 گھنٹوں میں 10 گینگز کے 23 کارندے گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے کلاشنکوف، پسٹلز، رائفلز، ریوالورز، بندوقوں سمیت 114 ہتھیار اور سینکڑوں کی تعداد میں گولیاں برآمد کیں۔ 53 موٹر سائیکلز، 21 موبائل فونز، 05 تولے سونا، اور 02 کروڑ 30 لاکھ روپے نقدی برآمد کیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ 318 اشتہاری، 189 عدالتی مفرور اور 88 عادی مجرم بھی گرفتار کیے گئے۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں میں 2 ڈاکو کیفر کردار کو پہنچے اور 6 زخمی ہوئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشنز جاری رکھیں۔

(روز نامہ پاکستان)

********************