لاہور(نامہ نگار)پنجاب پولیس راجن پورنے کچہ کریمینلز کیخلاف کامیاب کارروائی کرتے سنگین مقدمات میں مطلوب عمرانی گینگ کے 2 خطرناک ڈاکو ہلاک کر دیئے جبکہ3 شدید زخمی اور پانچ نے سرنڈر کردیا۔ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ کچہ جمال میں جاری آپریشن کے دوران ہلاک ڈاکوؤں میں عبد الرحمان عرف بگا اور بہادر سیدانی شامل ہیں۔علاقے کوکلیئر کرالیا گیا۔دوران آپریشن تین ڈاکو اعجاز عرف منڈا اور بادشاہ دیگر شدید زخمی ہو ئے۔ہلاک ڈاکو سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں اور پولیس کو جرائم کی سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کچہ کریمنلز کے خلاف کامیاب کارروائی پر راجن پور پولیس کو شاباش دی ۔ عمرانی گینگ کے 5 ڈاکوؤں نے اسلحہ سمیت پولیس کے سامنے سرنڈر کر دیا۔سرنڈر کرنے والے ڈاکوؤں میں علی شیر، ولی محمد، حبیب الرحمن، عبد الغفور اور عثمان عمرانی شامل ہیں۔
(روز نامہ نوائے وقت)
*******************
