پنجاب پولیس نے 24 گھنٹوں میں 10 گینگز کے 23 کارندے گرفتار کر لئے

پنجاب پولیس نے 24 گھنٹوں میں 10 گینگز کے 23 کارندے گرفتار کر لئے،
ملزمان کے قبضے سے کلاشنکوف، پسٹلز، رائفلز، ریوالورز، بندوقوں سمیت 114 ہتھیار اور سینکڑوں کی تعداد میں گولیاں و دیگر سامان برآمد،
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں میں مصروف عمل ہے۔ جس تسلسل میں پنجاب پولیس نے 24 گھنٹوں میں 10 گینگز کے 23 کارندے گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے کلاشنکوف، پسٹلز، رائفلز، ریوالورز، بندوقوں سمیت 114 ہتھیار اور سینکڑوں کی تعداد میں گولیاں برآمد کیں۔ 53 موٹر سائیکلز، 21 موبائل فونز، 05 تولے سونا، اور 02 کروڑ 30 لاکھ روپے نقدی برآمد کیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ 318 اشتہاری، 189 عدالتی مفرور اور 88 عادی مجرم بھی گرفتار کیے گئے۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں میں 2 ڈاکو کیفر کردار کو پہنچے اور 6 زخمی ہوئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشنز جاری رکھیں۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر402)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
Press Release Date: 
Wednesday, April 16, 2025