پنجاب پولیس راجن پور کی کچہ کریمینلز کے خلاف بڑی کامیابی، عمرانی گینگ کے 2 خطرناک ڈاکو ہلاک، 2 شدید زخمی،
کچہ جمال میں جاری آپریشن کے دوران ہلاک ڈاکوؤں میں عبد الرحمان عرف بگا، بہادر سیدانی شامل، ترجمان پنجاب پولیس،
پنجاب پولیس راجن پورنے کچہ کریمینلز کے خلاف کامیاب کاروائی کرتے ہوئے سنگین مقدمات میں مطلوب عمرانی گینگ کے 2 خطرناک ڈاکو ہلاک کر دیے جبکہ 2 شدید زخمی ہوئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ کچہ جمال میں جاری آپریشن کے دوران ہلاک ڈاکوؤں میں عبد الرحمان عرف بگا اور بہادر سیدانی شامل ہیں۔دوران آپریشن دو ڈاکو اعجاز عرف منڈا اور بادشاہ شدید زخمی ہو ئے۔ ہلاک ڈاکو سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں اور پولیس کو جرائم کی سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ ہلاک ڈاکو پولیس کو قتل، ڈکیتی، راہزنی اور اغوا برائے تاوان جیسے متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔کچہ کے ڈاکوؤں کی سرکوبی کے لیے پولیس کی پیش قدمی جاری۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کچہ کریمنلز کے خلاف کامیاب کاروائی پر راجن پور پولیس کو شاباش دی ہے۔ ڈی پی او راجن پور نے کہا کہ کچہ جمال میں ایک جامع حکمت عملی کے تحت آپریشن کیا جا رہا ہے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر400)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Wednesday, April 16, 2025