تین ماہ میں آئی جی پی کمپلینٹ سینٹر پر 35 ہزار شکایات موصول

Apr 16, 2025

لاہور (کر ائم رپو رٹر)آئی جی پنجاب کمپلینٹ سینٹر 1787 سائلین کی شکایات کے ازالے کیلئے مصروف عمل ہے جس کے تسلسل میں انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر ایڈیشنل آئی جی، ڈی آئی جی آئی اے بی اور اے آئی جی کمپلینٹس شہریوں کی شکایات سن کر ازالہ کر رہے ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ رواں سال تین ماہ میں آئی جی پی کمپلینٹ سینٹر 1787 پر 35 ہزار  شکایات موصول ہوئیں جبکہ شہریوں کی 94 فیصد شکایات حل کی جاچکی ہیں۔ 1787 پر روزانہ کی بنیاد پر ایک ہزار سے زائد شکایات کے حل کیلئے احکامات جاری کئے جارہے ہیں  ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ شہریوں کی شکایات پر 2805 مقدمات کا اندراج کیا گیا ۔ ایف آئی آر کے اندراج، ناقص تفتیش اور تبدیلی تفتیش کے متعلق شکایات کا ازالہ کیا گیا۔

(روز نامہ پاکستان)

*******************