افغان باشندوں کے انخلاء کی مہم‘ 10 ہزار سے زائد افراد ڈی پورٹ

Apr 16, 2025

لاہور (نامہ نگار) غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کی مہم گزشتہ روز بھی جاری رہی۔ لاہور سمیت صوبہ بھر سے اب تک 10078 غیر قانونی مقیم افراد ڈی پورٹ کئے جا چکے ہیں۔ مہم کے دوران 10738 سے زائد غیر قانونی مقیم باشندوں کو ہولڈنگ سنٹرز پہنچایا جا چکا ہے جبکہ 660 غیر قانونی مقیم افراد ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں۔ آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی، سکیورٹی اداروں اور انٹیلی جنس بیسڈ انفارمیشن کے ذریعے غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔

(روز نامہ نوائےوقت)

***********************