لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر ٹریفک افسران کیلئے ٹریفک مینجمنٹ اینڈ کمانڈ کورس سنٹرل پولیس آفس میں جاری ہے۔آئی جی پنجاب نے کورس کے دوسرے روز خصوصی شرکت کی اور لیکچر دیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ٹریفک مینجمنٹ کورس کا مقصد ٹریفک افسران کی گرومنگ،سپروائزری کردار کو مزید بہتر اور مثالی بنانا ہے۔ بہترین لیڈرشپ اور کمانڈ کیلئے آپ کے تعلقات فورس عوام الناس اور دیگر اداروں کیساتھ استوار رہنے چاہیے۔غفلت لاپرواہی غیر تسلی بخش والے ڈسٹرکٹ ٹریفک افسران کو ضلع میں نہیں رہنے دیا جائیگا۔ ایڈیشنل آئی جی مرزا فاران بیگ نے کہا کہ ڈیجیٹل وارڈن ایپ اور ڈی ایل آئی ایم ایس جیسی جدت سے بھر پور استفادہ حاصل کریں۔ لائسنسنگ سینٹرز اور ڈرائیونگ سکولز میں جدت لاتے ہوئے عوام الناس کی سہولیات میں اضافہ کریں۔سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید نے کہا کہ ہر تعصب سے بالا تر ہو کر لاء انفورسمنٹ کو یقینی بنانا آپ کی ذمہ داری ہو گی۔ شاہراہوں پر ٹریفک کی بلا رکاوٹ روانی کیلئے ٹریفک سٹاف کی حاضری کو یقینی بنائیں۔
(روز نامہ نوائےوقت)
*******************
