غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کی مہم جاری

غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کی مہم جاری،
لاہور سمیت صوبہ بھر سے اب تک 10078 غیر قانونی مقیم افراد ڈی پورٹ کروائے جا چکے ہیں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور
پنجاب پولیس کی غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کی مہم جاری ہے جس کے تسلسل میں لاہور سمیت صوبہ بھر سے اب تک 10078 غیر قانونی مقیم افراد ڈی پورٹ کروائے جا چکے ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ مہم کے دوران 10738 سے زائد غیر قانونی مقیم باشندوں کو ہولڈنگ سنٹرز پہنچایا جا چکا ہے جبکہ 660 غیر قانونی مقیم افراد ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ لاہور میں 05 اور صوبہ بھر میں 46 ہولڈنگ سنٹرز قائم ہیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ دیگر ممالک کی طرح انٹرنیشنل قوانین کے تحت ڈی پورٹیشن پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔وفاقی حکومت اور حساس ادارے غیر قانونی مقیم باشندوں کی ڈی پورٹیشن مہم کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔ تمام غیر قانونی مقیم شہریوں کا انخلا یقینی بنا رہے ہیں اور سکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔ انخلا کے عمل کے دوران ہیومن رائٹس کو مکمل طور پر مدنظر رکھا جا رہا ہے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے سی سی پی او لاہور، آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی مقیم غیر ملکی تارکین کے انخلا کے عمل میں تیزی لائیں۔ آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی، سکیورٹی اداروں اور  انٹیلی جنس بیسڈ انفارمیشن کے ذریعے غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر397)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
Press Release Date: 
Tuesday, April 15, 2025