ڈرگ فری پنجاب، گزشتہ ایک ہفتے کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 1369 ریڈز

ڈرگ فری پنجاب، گزشتہ ایک ہفتے کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 1369 ریڈز،
ریڈز کے دوران 867 منشیات فروش گرفتار، مقدمات درج، ترجمان پنجاب پولیس
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر ڈرگ فری پنجاب ویژن کی تکمیل میں ایک ہفتے کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 1369 ریڈز اور 867 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے مقدمات درج کیے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ منشیات فروشوں کے قبضہ سے 439 کلو گرام چرس،29 کلو گرام آئس،44 کلو گرام ہیروئن برآمد ہوئی جبکہ 8 ہزار 636 لیٹر شراب و دیگر منشیات بھی برآمد کی گئی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے منشیات ڈیلرز و سمگلرز کے خلاف سپیشل آپریشنز میں مزید تیزی لانے کا حکم دیا ہے۔آئی جی پنجاب نے  افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ منشیات کی سپلائی چین کا خاتمہ اور آن لائن خرید و فروخت میں ملوث ملزمان کی گرفتاری یقینی بنائیں۔ تعلیمی اداروں اور ہاسٹلز کے گرد  انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مزید تیزی لائی جائے۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر396)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
Press Release Date: 
Tuesday, April 15, 2025