آن لائن ٹریفک مینجمنٹ اور کمانڈ کورس کا دوسرا روز

آن لائن ٹریفک مینجمنٹ اور کمانڈ کورس کا دوسرا روز،
ٹریفک افسران(TOs) کے لیے ٹریفک مینجمنٹ اینڈ کمانڈ کورس سنٹرل پولیس آفس میں جاری،
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر ٹریفک افسران(TOs) کے لیے ٹریفک مینجمنٹ اینڈ کمانڈ کورس سنٹرل پولیس آفس میں جاری ہے۔ آئی جی پنجاب نے کورس کے دوسرے روز خصوصی شرکت کی اور لیکچر فراہم کیا۔ ایڈیشنل آئی جی مرزا فاران بیگ، سی ٹی او ڈاکٹر اطہر وحید، ڈی آئی جی کپٹن(ر)لیاقت علی ملک اور ایس ایس پی سید غضنفر علی شاہ نے کمانڈ اور گرومنگ پر خصوصی لیکچرز فراہم کیے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ٹریفک مینجمنٹ کورس کا مقصد ٹریفک افسران(TOs) کی گرومنگ، سپروائزری کردار کو مزید بہتر اور مثالی بنانا ہے۔ بہترین لیڈرشپ اور کمانڈ کیلئے آپ کے تعلقات فورس عوام الناس اور دیگر اداروں کے ساتھ استوار رہنے چاہیے۔ غفلت لاپرواہی غیر تسلی بخش والے ڈسٹرکٹ ٹریفک افسران کو ضلع میں نہیں رہنے دیا جائے گا۔ ایڈیشنل آئی جی  مرزا فاران بیگ نے کہا کہ ڈیجیٹل وارڈن ایپ اور DLIMSجیسی جدت سے بھر پور استفادہ حاصل کریں۔ لائسنسنگ سینٹرز اور ڈرائیونگ سکولز میں جدت لاتے ہوئے عوام الناس کی سہولیات میں اضافہ کریں۔ سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید نے کہا کہ ہر تعصب سے بالا تر ہو کر لاء انفورسمنٹ کو یقینی بنانا آپ کی ذمہ داری ہو گی۔ شاہراہوں پر ٹریفک کی بلا رکاوٹ روانی کیلئے ٹریفک سٹاف کی حاضری کو یقینی بنائیں۔ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو کیپٹن ریٹائرڈ لیاقت علی ملک نے کہا کہ مضبوط کمانڈ اور منیجمنٹ کیلئے آپکی تمام امور پر مکمل گرفت ہونی چاہیے۔ بہترین کمانڈر عوامی مسائل کے حل کیلئے اپنی ٹیم کے ہمراہ شانہ بشانہ کام کرتی ہیں۔ ایس ایس پی ہیڈ کوارٹرز ٹریفک پنجاب سید غضنفر علی شاہ نے کہا کہ اپنے عہدے اور اختیارات کو عوام الناس کی خدمت کیلئے استعمال کریں۔ لاء انفورسمنٹ کیساتھ آپکی سب سے بڑی کامیابی لوگوں میں ٹریفک شعور اجاگر کرنا ہے۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر395)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
Press Release Date: 
Tuesday, April 15, 2025