پنجاب پولیس نے کلچر ڈے روایتی جوش و خروش سے منا یا

Apr 15, 2025

راولپنڈی( رپورٹ حنیف خالد )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب پولیس کلچر ڈے روایتی جوش و خروش سے منا یا گیا۔ پنجاب پولیس کے افسران اور اہلکاروں نے پنجاب کی پہچان، روایتی پگڑی پہن کر سرکاری امورسر انجام دیے۔ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پنجاب ثقافت دیہاڑ (پنجاب کلچر ڈے 2025ء) کے موقع پر خصوصی پیغام میں کہا کہ پنجاب پولیس کو پنجاب کی منفرد روایات، شاندار تہذیب و تمدن کی ضامن خوبصورت ثقافت پر ناز ہے۔ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ محبت، امن، بھائی چارہ، یگانگت اور رواداری پنجاب کی ثقافت کے نمایاں رنگ ہیں۔پنجاب پولیس کلچر ڈے کے موقع پر پنجاب کی تہذیب و ثقافت اور روایات کے تحفظ کا عزم کرتی ہے۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب کلچر ڈے کی مناسبت سے منعقدہ تمام تقاریب کو بھرپور سکیورٹی فراہم کر رہے ہیں۔پنجاب کی ثقافتی و تاریخی عمارات، لوک ورثہ کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس پنجاب کلچر ڈے روایتی جوش و جذبے سے منانے کے لئے اہلیان پنجاب کے شانہ بشانہ ہے۔

(روز نامہ جنگ)

***********************