وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت، پنجاب پولیس کلچر ڈے روایتی جوش و خروش سے منا یا گیا

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت، پنجاب پولیس کلچر ڈے روایتی جوش و خروش سے منا یا گیا،
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان کا پنجاب کلچر ڈے کے موقع پر پیغام،
پنجاب پولیس کو پنجاب کی منفرد روایات، شاندار تہذیب و تمدن کی ضامن خوبصورت ثقافت پر ناز ہے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب پولیس کلچر ڈے روایتی جوش و خروش سے منا یا گیا۔ پنجاب پولیس کے افسران اور اہلکاروں نے پنجاب کی پہچان، روایتی پگڑی پہن کر سرکاری امورسر انجام دیے۔ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پنجاب ثقافت دیہاڑ (پنجاب کلچر ڈے 2025ء) کے موقع پر خصوصی پیغام میں کہا کہ پنجاب پولیس کو پنجاب کی منفرد روایات، شاندار تہذیب و تمدن کی ضامن خوبصورت ثقافت پر ناز ہے۔ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ محبت، امن، بھائی چارہ، یگانگت اور رواداری پنجاب کی ثقافت کے نمایاں رنگ ہیں۔پنجاب پولیس کلچر ڈے کے موقع پر پنجاب کی تہذیب و ثقافت اور روایات کے تحفظ کا عزم کرتی ہے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب کلچر ڈے کی مناسبت سے منعقدہ تمام تقاریب کو بھرپور سکیورٹی فراہم کر رہے ہیں۔پنجاب کی ثقافتی و تاریخی عمارات، لوک ورثہ کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس پنجاب کلچر ڈے روایتی جوش و جذبے سے منانے کے لئے اہلیان پنجاب کے شانہ بشانہ ہے۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر391)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Monday, April 14, 2025