غیرقانونی افغان باشندے‘ ملک بھر سے انخلاء کی مہم جاری

Apr 14, 2025

لاہور (نامہ نگار) پولیس کی غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کی مہم گزشتہ روز بھی جاری رہی۔ جس کے تسلسل میں 10136 سے زائد غیر قانونی مقیم باشندوں کو ہولڈنگ سنٹرز پہنچایا جا چکا ہے جبکہ 560 غیر قانونی مقیم افراد ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سی سی پی او لاہور، آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی مقیم غیر ملکی تارکین کے انخلا کے عمل میں تیزی لائیں۔ آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی، سکیورٹی اداروں اور انٹیلی جنس بیسڈ انفارمیشن کے ذریعے غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔

(روز نامہ نوائےوقت)

*********************