Apr 13, 2025
لاہور(کر ائم رپو رٹر)پنجاب پولیس سپیشل آپریشنز سیل نے دوہرے قتل کی سنگین واردات میں مطلوب خطرناک اشتہاری کو پاک ایران بارڈر پر بیرون ملک فرار ہوتے ہوئے گرفتارکر لیا ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اشتہاری محمدسفیان دہرے قتل کے مقدمہ میں گوجرانوالہ پولیس کو مطلوب تھا، گرفتار کیے گئے مجرم اشتہاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا گیا تھا۔ترجمان کے مطابق رواں سال بیرون ممالک سے گرفتار خطرناک اشتہاریوں کی تعداد 19 ہوگئی۔
(روز نامہ پاکستان)
**********************
