لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر راولپنڈی میں پی ایس ایل میچز کے دوران 6 ہزار سے زائد افسران و اہلکاروں نے سکیورٹی ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں جبکہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے 400 ٹریفک وارڈنز بھی تعینات کئے گئے ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے آر پی او اور سی پی او راولپنڈی کو کھلاڑیوں، آفیشلز اور شائقین کو بھرپور سیکورٹی فراہم کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی اور ٹریفک سمیت تمام انتظامات کا خود جائزہ لیں۔ ڈیوٹی پوائنٹس پر پولیس جوان انتہائی الرٹ رہیں اور مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس فورس نے پی ایس ایل میچز کی سکیورٹی کیلئے پہلے سے زیادہ بہتر حکمت عملی اپنائی ہے۔پی ایس ایل میچز کے پرامن انعقاد کے لئے ضلعی انتظامیہ اور سکیورٹی ایجنسیز سمیت تمام اداروں سے کوارڈینیشن مکمل ہے۔
(روز نامہ نوائے وقت)
********************