لاہور (کر ائم رپو رٹر)پنجاب پولیس کی صوبہ بھر میں افغان باشندوں سمیت غیر قانونی مقیم غیر ملکی افراد کی انخلا مہم تیزی سے جاری ہے جس کے تسلسل میں لاہور سمیت صوبہ بھر سے ابتک پنجاب پولیس 10ہزار ویریفائیڈ میں سے 9165 غیر قانونی مقیم باشندوں کو ڈیپورٹ کر چکی ۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا پنجاب پولیس ویریفائیڈ غیر قانونی مقیم باشندوں کے انخلا کا 90 فیصد ٹارگٹ پورا کر چکی ہے۔پنجاب پولیس نے صرف 9 دن میں ویریفائیڈ غیر قانونی باشندوں کے انخلا کا 90 فیصد ٹارگٹ حاصل کیا۔ پنجاب پولیس ویریفائیڈ کے بعد اب نان ویریفائیڈ غیر قانونی مقیم باشندوں کو ٹریس کرنے کا عمل بھی شروع کر چکی ہے۔ مہم کے دوران 9895 غیر قانونی مقیم باشندوں کو ہولڈنگ سنٹرز پہنچایا جا چکا ہے اور730 غیر قانونی مقیم افراد ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں۔
لاہور میں 05جبکہ صوبہ بھر میں 46 ہولڈنگ سنٹرز قائم ہیں۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ پاکستان دیگر ممالک کی طرح بین الاقوامی قوانین کے تحت ڈی پورٹیشن پالیسی پر عمل پیرا ہے۔افغان سمیت باشندوں سمیت غیر قانونی مقیم غیر ملکی افراد کو قبل از وقت ملک سے چلے جانے بارے آگاہ کیا گیا تھا۔وفاقی حکومت، حساس ادارے، سپیشل برانچ اور سی ٹی ڈی غیر قانونی مقیم باشندوں کی انخلا مہم کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ پاکستان میں غیرقانونی مقیم باشندے کسی بھی قومیت سے ہوں انھیں واپس اپنے ملک جانا ہو گا۔غیر قانونی مقیم شہریوں کے پنجاب سے انخلا کے دوران سکیورٹی ہائی الرٹ ہے اورانخلا کے عمل کے دوران ہیومن رائٹس کو مکمل طور پر مدنظر رکھا جا رہا ہے۔ ڈاکٹر عثمان انورنے سی پی او لاہور، آر پی اوز اور ڈی پی اوزکو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی مقیم غیر ملکی تارکین کے انخلا کے عمل میں تیزی لائیں۔
(روز نامہ پاکستان)
**********************