جمعۃ المبارک ‘مساجد ‘اہم مقامات کی سکیورٹی ہائی الرٹ رہی

Apr 12, 2025

لاہور(نامہ نگار) پنجاب پولیس نے گزشتہ روز صوبہ بھرمیں سکیورٹی ہائی الرٹ کی تھی۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے جمعۃ المبارک کے موقع پر لاہور سمیت صوبہ بھر کی سکیورٹی بڑھانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ مساجد، امام بارگاہوں، مزارات اور اہم مقامات کی سکیورٹی یقینی بنائیں۔ معاشرے کی اصلاح، امن و انصاف کی فراہمی میں ممبر و محراب کا اہم کردار ہے۔ انہوں نے آر پی اوز، ڈی پی اوز سمیت سینئر افسران کو ہدایت کی کہ جمعۃالمبارک کے موقع پر علاقائی مساجد کا دورہ کریں اور پولیس افسران نماز جمعہ کے بعد مساجد میں شہریوں کے مسائل سنیں۔ اسلام کی روح اور تعلیمات کے مطابق مساجد کو کمیونٹی سے رابطے کا مرکز بنایا جا رہا ہے۔ معاشرے کی اصلاح، تعمیر و ترقی میں مساجد کی ضرورت اور افادیت انتہائی اہم ہے۔ سینئر افسران مساجد کے ذریعے شہریوں کے گھر کی دہلیز پر ان کے مسائل سنیں۔

(روز نامہ نوائےوقت)

***********************