Apr 12, 2025
لاہور (نامہ نگار) پنجاب پولیس کی صوبہ بھر میں غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کی مہم تیزی سے جاری ہے۔ جس کے تسلسل میں لاہور سمیت صوبہ بھر سے اب تک ڈی پورٹ کروائے گئے غیر قانونی مقیم باشندوں کی تعداد 8478 تک پہنچ گئی اور مہم کے دوران 9304 سے زائد غیر قانونی مقیم باشندوں کو ہولڈنگ سنٹرز پہنچایا جا چکا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ 806 غیر قانونی مقیم افراد ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں۔ لاہور میں 5 جبکہ صوبہ بھر میں 46 ہولڈنگ سنٹرز قائم ہیں۔
(روز نامہ نوائےوقت)
*********************